کرک،ڈرگ ایکٹ 2017کیخلاف کیمسٹ برادری کا شٹرڈائون ہڑتال

منگل 15 مئی 2018 22:04

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈرگ ایکٹ 2017 کے خاتمے کیلئے گزشتہ روز کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے صدر اصغر خٹک کے زیر سرپرستی مکمل طور پر ہڑتال کیا، اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کے سامنے پورا دن احتجاجی کیمپ لگایا ، احتجاجی کیمپ سے اپنے خطاب میں سر پرست اعلی پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہڑتال جاری رہے گی حکومت نے عوام کو تکالیف میں مبتلا کیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے مطالبات تسلیم کریں، اور ڈرگ ایکٹ 2017 کو مکمل طور پر ختم کریں، اس موقع پر جنرل سیکرٹری ریاض خٹک نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت نے ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے خدمات کو ماننے اور اس کی تعریف کرنے کے بجائے ہمارہ معاشی قتل عام کیا ہے،جب تک مطالبات تسلیم اور ڈرگ ایکٹ 2017 مکمل طور پر ختم نہ کیا جائے احتجاج جاری رہے گا،

متعلقہ عنوان :