اسلامیہ کالج کے دو سکالرز نے پی ایچ ڈی جبکہ ایک سکا لر نے ایم فل کر لیا

منگل مئی 22:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہٴ زوالوجی کے قدیم خان اورمدثر شاہ نے شعبہٴ زوالوجی میں پی۔ایچ۔ڈی جبکہ شعبہٴ معاشیات کے گل واحد آفریدی نے ایم فل کر لیا۔پی ۔ایچ۔

(جاری ہے)

ڈی سکالرقدیم خان کے نگران ڈاکٹر محمد زاہد،معاون نگران ڈیپارٹمنٹ آف فارماکولوجی انسٹٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز خیبر میڈیکل سائنسز پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر نیاز علی اوربیرونی ممتحن یونیورسٹی آف پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے سابق چئیر مین پروفیس ڈاکٹر عبدالمید اللہ جان ،پی ۔

ایچ۔ ڈی سکالرمدثر شاہ کے نگران محمد زاہد ،معاون نگران اسلامیہ کالج کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر صوبیہ عطاء اللہ اور بیرونی ممتحن گورنمنٹ کالج کبل سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول تھے جبکہ شعبہٴ معاشیات کے ایم ۔ایس سکالرگل واحد آفریدی کے نگران ڈاکٹر شیر علی اوران کے ایکسٹرنل ایگزامینرکے فرائض ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف خٹک نے انجام دئیے۔