نوشہرہ میں رمضان المبارک کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

منگل مئی 22:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) نوشہرہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اغا ز پر بازاروں ، مارکیٹوں ، عبادت گاہوں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ضلع نوشہرہ میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے لیے اجلاس پولیس ہیڈ کوارٹر نوشہرہ میں طلب کرلیا گیا۔

اجلاس کامقصد رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے میں عوام کو تحفظ کا احساس دلانے تاکہ وہ اپنی عبادت اور خریداری پوری یکسوئی سے بلا خوف و خطر کر سکیں ۔ پولیس اہلکاروں کی عبادت گاہوں ، بازاروں ، مارکیٹوں ، میں خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے رش والی جگہوں پر پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری و سپیشل رائیڈرزسکواڈبھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام بازاروں میں ہر قسم گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا تمام سرکل SDPOs ، اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز چوکی انچارج سحری اور افطاری کے اوقات میںاپنے علاقہ اختیارمیںموجود پولیس جوانوں کیساتھ عوام کی حفاظت کی خاطر گشت پر رہیںگے۔کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ سے نمٹنے کیلئے RRF,QRFاور ریسکیوٹیمیں ہر تھانے کی سطح پر تیار رہیں گی۔خاص کر سحری ،افطاری،اور ترایح کی اوقات میں سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی زمہ داریوں میں شامل ہے ۔ پولیس کی اصل عبادت ہی عوام الناس کی حفاظت کرنا ہے۔جس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔انشاء اللہ عوام بلا کسی ججک اور یکسوئی کیساتھ اپنی عبادات اور خریداری کر سکیں ۔