شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب

منگل 15 مئی 2018 22:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یوم مزدور کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطان تھیں‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ پیشہ ایک عبادت ہے اور وومن یونیورسٹی ہمارا گھر ہے لہٰذا جس طرح اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اسی طرح جامعہ کو بھی اپنا گھر سمجھ کر صاف ستھرا اور اس کا ماحول پرامن رکھنا چاہیے‘ اس موقع پر وائس چانسلر نے جامعہ میں کام کرنے والے ہر مزدور کو ایک ہزار‘ اچھی کارکردگی پر 2ہزار جبکہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مزدورں کو 3ہزار روپے دئیے ۔