ما ہ رمضا ن المبا رک کی آمد کے پیش نظر ڈسٹر کٹ پرائس ریو یو کمیٹی بٹگرا م کا اجلاس

منگل 15 مئی 2018 22:04

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)ما ہ رمضا ن المبا رک کی آمد کے پیش نظر ڈسٹر کٹ پرائس ریو یو کمیٹی بٹگرا م کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بٹگرا م فر ل ثقلین کی زیر صد ارت منعقد ہوا ۔اجلا س میں روز مرہ اشیا ئے خور د و نوش کے نرخو ں اور کوا لٹی پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان اشیا ئے کے نر خو ں کے راولپنڈی اور ما نسہرہ کے تھو ک نر خو ں کے تقا بلی جا ئزہ کے بعد نئے ریٹ مقرر کئے گئے جب کہ ڈپٹی کمشنر نے خبردا ر کیا کہ رمضا ن المبا رک کے دوران گرا ن فرو شی کی ہر گز اجا زت نہیں دی جا ئے گی اور سر کا ری نر خو ں کی خلاف ورزی کر نے وا لو ں کو قا نو ن کے مطا بق سزا بھگتنی ہو گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فرل ثقلین جو کنٹرو لر جنرل آف پرا ئس بھی ہیں کے علا وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرا م ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر ،ڈی پی او بٹگرا م کے نما ئندے دیگر متعلقہ افسرا ن اور تا جر تنظیمو ں کے عہد یدارو ں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضا ن المبا رک کے دورا ن اشیا ئے خورد و نوش کے نر خو ں اور معیا ر سے متعلق ضلعی پرا ئس ریو یو کمیٹی کے فیصلو ں پر عمل درآمدیقینی بنا نے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرا ئس مجسٹریٹ کی حیثیت سے روزانہ کی بنیا د پر بازارو ں میں چیکنگ کر یں گے۔

اجلاس میں ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر بٹگرا م کو ہدا یت کی گئی کہ وہ بازارو ں میں مٹھا ئیو ں کی کوا لٹی کو یقینی بنا ئیںجب کہ تحصیل میو نسپل آفیسر ،پرا ئس مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کا سینٹری سٹا ف با زارو ں میں آلو دگی اور گندگی پر بھی مسلسل نظر رکھیں گے اور صفا ئی ستھرا ئی کو یقینی بنا ئیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے پرا ئس مجسٹریٹ کو ہدا یت کی کہ وہ سو ختی لکڑی ،چپل کبا ب اور دیگر ضرو ری اشیا ئے خوردنی کے نر خو ں پر بھی کڑی نظر رکھیں اور سر کا ری نر خو ں سے زا ئد وصو ل کر نے وا لو ں کے خلا ف سخت کا روا ئی کر یں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ما ہ رمضا ن میں ضرو ری اشیا ئے خو ردنی کی وا فر مقدا ر میں دستیا بی کے لئے وہ خود بھی با زارو ں کی چیکنگ کر یں گے۔