2017ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ضلع ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کیمسٹ برادری سراپا احتجاج

منگل 15 مئی 2018 22:04

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میںبھی صوبائی حکومت کے رویہ اور 2017ایکٹ میں ترمیم پر صوبائی حکومت کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع ہنگو اور اورکزئی بھر کے تمام میڈکل سٹور ز غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے جبکہ ٹل میں ایسو سی ایشن رہنمائوں نے بنوں چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر جنت گل، چیئر مین اکرام ، سابق ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل ، فاروق بنگش،ملک اسرار ،ضلعی رہنماء رفیق بادشاہ و دیگر نے صوبائی حکومت کا کالہ قانون ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ 2017ایکٹ میں ترمیم کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے اورخیبر پختونخواہ میں کیمسٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے میڈیکل سٹورز مالکان کو سہولیات دینے کے بجائے مزید مسائل کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں جبکہ 2017ایکٹ میں ترمیم کے مطابق ہر میڈکل سٹور میں فارمسسٹ کی موجودگی ممکن نہیں جبکہ فارمسسٹ ڈاکٹر لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ میڈکل سٹورز مالکان فارمسسٹ ڈاکٹر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

مظاہرین نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا احساس ہے تا ہم صوبائی قائدین کے ساتھ کسی بھی حالت میں شانہ بشانہ رہتے ہوئے حق تلفی نہیںہونے دیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے تک میڈیکل سٹورز بند رکھتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ادھر کیمسٹ ایسو سی ایشن کے احتجاج کے باعث عوام اور بالخصوص مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور عوامی حلقوں نے بھی جنگی بنیادوں پر حکومت سے کیمسٹ ایسو سی ایشن کے مسائل حل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :