علاقہ غیرسے بنوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 15 مئی 2018 21:16

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ہنگوعلاقہ غیرسے بنوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی گاڑی کے ڈیگی سے بریف کیس میں چھپائی گئی 15کلوگرام چرس اور5کلوافیون برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ڈی ایس پی شوکت بخار ی اور ایس ایچ او دوآبہ طارق خان نے تھانہ دوآبہ میںمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرکی خصوصی ہدایت پر علاقہ کربوغہ شریف میں مخبرکی اطلاع پرناکہ بندی کرکے علاقہ غیر وزیرستان ایجنسی سے براستہ دوآبہ ضلع بنوں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرکارنمبر465.پشاورکے ڈیگی سے بریف کیس میں چھپائی گئی 15کلوگرام چرس اور 5کلو گرام افیون برآمدکرکے بین الاضلاعی سمگلر طارق شاہ ولدظاہرشاہ سکنہ شمالی وزیرستان کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ دوآبہ میں9C CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈی ایس پی شوکت بخاری اور ایس ایچ او طارق خان نے کہا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف متحرک ہے۔جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔جرائم پرموثرکنٹرول کیلئے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوںننے کہا کہ عوام کے تعاون سے پولیس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ جرائم پرقابوپانے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔