مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،فضل حکیم

منگل 15 مئی 2018 21:16

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چئیرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں تاہم محکمہ آبنوشی اور ڈبلیو ایس ایس سی سمیت تمام متعلقہ ادارے اس ضمن میںاپنا فرض پوری تندہی سے ادا کریں تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک کے علا وہ موسم گرما کے پورے سیزن میں آبنوشی کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو انہوں نے ملوک آباد، وتکے، شاہدرہ اور رنگ محلہ کی یونین کونسلوں میں نئے ٹیوب ویلوں کو فوری چالو کرکے پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے پر دونوں اداروں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ملوک آباد اور دوسرے یو سیز میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں آبنوشی اور صحت و صفائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں محکمہ آبنوشی کے ایکسیئن سی این انجینئر محمد یوسف، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد ، ایم ڈی میاں شاہد علی، ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے مختصر عرصے کے دوران مینگورہ سٹی میں ٹیوب ویلوں کی تعداد 41سے 55تک بڑھا دی گئی ہے جہاں سے گلی محلوں کے علاوہ ہوٹلوں اور سیاحوں سمیت شہر کی پانچ لاکھ تک آبادی کی آبنوشی ضروریات مکمل ہوتی ہیںانہوں نے کہا کہ صرف تین مہینوں میں محکمہ آبنوشی نے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے سات نئے ٹیوب ویل مکمل کرکے ڈبلیو ایس ایس سی کے حوالے کئے ہیں جبکہ گلی محلوں کی سطح پر سینکڑوں ہینڈپمپس کی تنصیب اسکے علاوہ ہے انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی میں بڑھتے ٹیوب ویلوں کے سبب پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی تھی جس کا علاج بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے چیک ڈیموں کی تعمیر کی صورت میں کیا جا رہا ہے اس پلان کے تحت تقریبا 86کروڑ روپے کی لاگت سے رحیم آباد، فیض آباد، سیدوشریف، امان کوٹ، بنگلہ دیش اور اطراف کے دیگر برساتی نالوں اور خوڑوں کی اونچائی پر آٹھ چیک ڈیم تعمیر کئے جائیں گے جہاں کے آبی ذخیروں سے پورے شہر میں پانی کی سطح بلند ہونے کے علاوہ گھریلو باغات اور سبزیوں کی کاشت کو بھی فروغ ملے گا اسی طرح جائیکا کے تعاون سے مدین باغ ڈھیری سے 35کلومیٹر طویل گریوٹی لائن کے ذریعے دریائے سوات کا ٹھنڈا اور فلٹرشدہ پانی مینگورہ سٹی پہنچانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے چئیرمین ڈیڈیک نے شہر میں نکاس کا نظام بہتر بنانے پر بھی ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کو سراہا انہیں مزید بتایا گیا کہ سوات کی ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی اور حفظان صحت کی بہتری کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کے تعاون سے مینگورہ میں بائیوڈی گریڈیبل شاپنگ بیگ متعارف کرائے ہیں اس اقدام کا مقصد پولی تھین شاپنگ بیگ کا متبادل متعارف کر انا ہے کیونکہ پولی تھین بیگز ماحول کی خرابی اور نکاسی نالوں کی بندش کا ذریعہ بنتے ہیں ابتدائی طور پر ڈبلیو ایس ایس سی بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز مفت فراہم کرے گا او ر ان بیگز کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایک موثر نظام وضع کریگا جبکہ کامیابی کے بعد تمام مینگورہ شہر میں نئے بیگز متعارف کر ائے جائیں گے۔