Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد کا انصاف پروفیشنلز فورم کی طرف سے نا اہل اور غدار نواز شریف کے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان پر آج احتجاج کا اعلان

منگل 15 مئی 2018 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انصاف پروفیشنلز فورم کی طرف سے نا اہل اور غدار نواز شریف کے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاج کا اعلان کر دیا،احتجاج بروز بدھ شام 3 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ نااہل نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا یا جائے،نااہل نواز شریف قومی مجرم بن چکا ہے، نوازشریف اور الطاف حسین کی سوچ ایک جیسی ثابت ہو چکی ہے نواز شریف کا ملک دشمنی پر مبنی بیان ان کی ہواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے نواز مودی دوستی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نااہل نواز شریف کے بیان نے پاکستانیوں کے وقار کو مجروع کیا،نواز شریف ملک دشمنوں کے آلہ کار بن کر ریاست پر حملہ آور ہو رہا ہے وہ ہم ہونے نہیں دیں گے،نواز مودی کا گٹھ جو ڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے‘ ہر محب وطن پاکستانی کا نواز شریف سے اعتبار ا اٹھ گیا ہے، افواج پاکستان کا کردار انتہائی مثالی ہے‘جنہو ں نے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے‘ نواز شریف اور مریم نواز اداروں پر تنقید کر کے پاکستا ن کی دشمن قو تو ں کو خوش کر رہے ہیں، پاکستان کا جو غدار ہے وہ سزا کا حقدار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ میں اس ملک کے باشعور، غیور،اور محب وطن عوام و الناس سے اپیل کرتی ھوں کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات