بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کواٹرز لاہور نے جیت لی
منگل 15 مئی 2018 21:18
(جاری ہے)
طلحہ نے اپنی ٹیم کی جانب سے ہوم رن سکور کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں دانش سکول بہاولپور نے ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دانش سکول کی جانب سے ابوبکر اور طلحہ نے ایک ایک رن سکور کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں الائیڈ سکول دیپالپور نے ڈی پی ایس سکول کو 8-1 سے شکست دے کر برائونز میڈل حاصل کیا۔ الائیڈ سکول کے لئے طلحہ ، احسن ، حارث، علی حمزہ، علی حیدر، عادل، سنی اور عاصم نے ایک رن سکورکیا۔ جبکہ ڈی پی ایس سکول کے لئے حارث نے ایک رن سکورکیا۔ فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ نے دانش سکول بہاولپور کو 2کے مقابلے میں 10رن سکور کرکے ہراکر چیمپئن شپ جیت لی۔ سے ہرا کرجیت لیا۔ مراکہ سکول کی جانب سے عبدالمالک ، جہاداللہ اور شعیب نے 2رن سکورکئے جبکہ عزیز ، فیاض ، عادل اور محمد شاہ نے ایک ایک رن سکورکیا۔ دانش سکول کے لئے دانش اور ابوبکر نے ایک ایک رن سکورکیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون لاہور تھے۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف بھی موجود تھے۔ سید فخرعلی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے مہمان خصوصی اور دوسرے مہمانوں کا استقبال کیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ نے گولڈ میڈل، دانش سکول بہاولپور نے سلور میڈل اور الائیڈ سکول دیپالپور نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ نے دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی بیس بال کے انٹر نیشنل مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وطن کے لئے کامیابیاں سمیٹیں گے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.