پولیس نصیر آباد کے جوانوں نے ہمیشہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کیاہے،ڈی آئی جی نذیر احمد کرد

منگل 15 مئی 2018 22:17

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس نصیر آباد کے جوانوں نے ہمیشہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کیاہے محکمے میں جہاں کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے وہاں بہتر کارکردگی سر انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افرائی کے لئے انھیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا جا رہا ہے ملازمین جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروکار کائے جا رہے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے آفس میں منعقدہ تقریب تقسم اسناد کے موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمدکرد نے کہاکہ پولیس ملازمین کے شب و روز کی محنت سے ہی رینج میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیںمحکمہ میں بہتر کارکردگی سر انجام دینے والے ملازمین کی ہر طرح سے حوصلہ افرائی کی جارہی ہے اور ان میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیوٹی مزید بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :