تمبو، ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی جعفرآباد ممکنہ منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

منگل 15 مئی 2018 22:17

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) انجمن تاجران اور شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے ہائی پاور ٹرانسفارمر کی جعفرآباد ممکنہ منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا دیا گیااحتجاجی ریلی کے شرکاء سے کامریڈ تاج بلوچ ،مولوی نواب الدین ڈومکی،وڈیرہ نصراللہ نیچاری،وڈیرہ عاشق علی عمرانی، امداد حسین اور سید عبدالقادر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بااثر قوتیں ایک سازش کے تحت ڈیرہ مرادجمالی کے نئے تعمیر ہونے والے 132کے وی گریڈاسٹیشن میں نصب شدہ ہائی پاور ٹرانسفارمر کودوبارہ سے ضلع جعفرآباد لے جاناچاہتی ہیں تاکہ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیرآباد کے عوام اوچ پاور پلانٹ کی بجلی کی ممکنہ سہولت سے محروم رہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنا حق کسی کو غصب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے بجلی کے ستائے ہوئے ڈیرہ مرادجمالی کے عوام ٹرانسفارمر کی شفٹنگ کے عمل کی ہر لحاظ سے مخالفت کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم کل کو ایک اہم اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میںفیصلہ کیاجائے گاکہ گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے روزہ کی حالت میں بھی دھرنا دے کر ٹرانسفارمر کی حفاظت کی جائے گی انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہاں سے منتخب عوامی نمائندے کوئی خاص کردار ادا نہیں کر رہے ہیں لیکن ہم اپنے علاقے اور شہریوں کے حقوق کی حفاظت کیلیئے بھرپور ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :