کرم ایجنسی ،پاراچنار میں فاٹا سیکرٹریٹ پشاور اور پولیٹیکل حکام کے اشترک سے کلچر شو کا انعقاد

علاقائی شعراء نے اپنے اپنے اشعار اور میوزیکل پارٹی نے رباب کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا

منگل 15 مئی 2018 21:41

پا راچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) کرم ایجنسی پاراچنار میں فاٹا سیکرٹریٹ پشاور اور پولیٹیکل حکام کے اشترک سے کلچر شو کا انعقاد کیا گیا ثقافتی شو میں کرم ایجنسی بھر سے علاقائی شعراء نے اپنے اپنے اشعار اور میوزیکل پارٹی نی( رباب) کے ساتھ اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔کلچر شو میں کرم ایجنسی بھر سے سرکاری سکولوں میں بہتر کارکردگی اور قابل طلبہ ،مشران علاقہ اور اساتذہ بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ایجنسی ایجوکیشن آفیسرلوئر کرم احمد خان،شرافت علی اور وراث علی ،عظمت علیزئی ،امجد علی کے ہاتھوں سکولوں کے طلبہ انعامات تقسیم کئے گئے اور بہتر کارکردگی پیش کرنے والے میوزک پارٹی کو رباب اور ڈھول تقسیم کئے ۔شو کے اختتام پر طلبہ اور قبائل نے علاقائی رقص( غرہ ) پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پشتو شاعر نور غلام نوری،قاضی افتحار حسین،صحافی عظمت علیزئی، محمد جمیل صدہ نے کہا کہ پاراچنار جیسے جنت نظیر وادی میں اس قسم کے پروگرامات کے انعقاد کرنا چائیے ۔پروگرام کے اختتام پر آنے والے طلبہ نے فوٹو سیشن میں حصہ لیکر فوٹو گرافی کی۔

متعلقہ عنوان :