اسلام آباد کے بچیوں کے ہائیر سکینڈری سکولوں میں بچیوں کیلئے مخصوص ٹائلٹ منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا

منگل 15 مئی 2018 21:41

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد کے بچیوں کے ہائیر سکینڈری سکولوں میں بچیوں کیلئے مخصوص ٹائلٹ منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں اسلام آباد کے 13 سکولوں میں واٹر ایڈ اور غیر سرکاری تنظیم موجاز کے تعاون سے 15 ملین روپے کی لاگت سے بچیوں کیلئے مخصوص ٹائلٹ بنائی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو تقریب کا انعقاد اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات، این آئی ایچ چک شہزاد میں ہوا۔ اس موقع پر وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل حسنات احمد قریشی، ڈائریکٹرز ایجوکیشن آفیسرز، سکولوں کے پرنسپلز اور علاقہ عمائدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس منصوبہ کا مقصد طالبات کو سہولت فراہم کرنا ہے جس سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام وفاقی دارالحکومت کے دیگر سکولوں کیلئے بھی شروع کیا جائے گا جو حکومت اپنے خرچہ سے کرے گی۔ اس منصوبہ سے بچیوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :