پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل کے زیر اہتمام ورکشاپ ، دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں زیر زمین پانی کی میپنگ کے ابتدائی نتائج پیش کئے گئے

منگل 15 مئی 2018 21:41

اسلام آباد۔ 15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل کے زیر اہتمام منگل کو ایک ورکشاپ منعقد ہوا جس میں دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں زیر زمین پانی کی میپنگ سے متعلق حالیہ مطالعے کے ابتدائی نتائج پیش کئے گئے۔ورکشاپ میں صوبائی حکومتی محکموں،بین الاقوامی تنظیموں،این جی اوز اور جامعات سے پروفیشنلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

خصوصی سیکرٹری محکمہ آبپاشی سندھ محمد اسلم انصاری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحقیق تھیوری اور پریکٹس کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ نے مطالعے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔سیکرٹری پی سی آر ڈبلیو آرانجینئر محمد اعظم نے کہا کہ زیر زمیں پانی منیجمنٹ کے حوالے سے صوبائی اورقومی سطح پرتعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :