امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا

منگل 15 مئی 2018 21:42

امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنا کر اپنی سلیکشن ..
ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

امام الحق کی ٹیم میں سلیکشن پر کڑی تنقید کی گئی تھی، پاکستان نے انہیں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں کیپ پہنائی، وہ پہلی اننگز کو یادگار بنانے میں ناکام رہے تاہم دوسری اننگز میں انہوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف ناقدین کو جواب دیا بلکہ ٹیم کو شاندار فتح بھی دلائی۔

متعلقہ عنوان :