سوشل میڈیا کے رن مرید کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آ گیا

میرا ویڈیو کلپ محض ایک مذاق تھا ،مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے،سوشل میڈیا کے رن مریدمحمد علی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 20:13

سوشل میڈیا  کے رن مرید کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2018ء) :سوشل میڈیا کے رن مرید کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آ گیا۔سوشل میڈیا کے رن مریدمحمد علی کا کہنا تھا کہ میرا ویڈیو کلپ محض ایک مذاق تھا ،مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔سوشل میڈیا کے رن مرید کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آ گیا۔سوشل میڈیا کے رن مریدمحمد علی کا کہنا تھا کہ اسکا کہنا تھا کہ اس نے اپنا وائرل کلپ محض مذاق اور لطف اندوز ہونے کے لیے بنایا تھا لیکن لوگ اس کو سنجیدہ لے گئے۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے۔

اس ویڈیو پر اسکے اہلخانہ کی جانب سے جو رد عمل آیا اس پر بات کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ اس کلپ کو دیکھنے کے بعد میری بیوی نے مجھ سے جھگڑا کیا کہ آپ نے ویڈیو میں کہا کہ آپ مجھے مری لے کر گئے جبکہ آپ تو مجھے آج تک لاہور بھی نہیں لے کر گئے۔اسکا کہنا تھا کہ جب اسکی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس کے بہنوئی نے اسکے والدین کو اس ویڈیو کے حوالے سے فون کال کی اور انکو سب کچھ بتا دیا جس پر والدین نے مجھے ٹھیک ٹھاک ڈانٹ پلائی ،انکا کہنا تھا کہ تم یہ سب کیا اور کیوں کر رہے ہو ۔

جس پر میں نے انہیں بتایا کہ مجھے بس اداکاری کا شوق ہے اس لیے میں نے یہ کلپ بنایا ۔اپنے تازہ ترین کلپ کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ والدین کی عظمت کے حوالے سے جو کلپ تازہ وائرل ہو رہا ہے وہ حقیقت ہے کیونکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ والدین کو کوئی نعم البدل نہیں ہے۔لوگوں کے ردعمل کے حوالے سے محمد علی کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور مجھے گزرتا دیکھ کر کہتے ہیں کہ وہ دیکھو دنیا کا بڑا رن مرید جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب وہ مجھ سے پیار بھی جتا رہے ہی اور میرے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے دور دور سے کالز بھی آ رہی ہیں اور چینلز والے دعوتیں بھی دے رہے ہیں۔اسکا مزید کہنا تھا کہ یہ کلپ اس لیے بنایا ہے کہ لوگ پریشانیوں کے مارے ہوئے ہیں میں ان میں مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتا تھا اور اداکاری میرا شوق ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد علی کا کہنا تھا کہ میں حقیقی زندگی میں رن مرید نہیں بن سکتا وہ صرف کلپ کی حد تک محدود تھا۔اس انٹرویو میں محمد علی نے وائرل کلپ کے کچھ مکالمے بول کر دوبارہ اداکاری کا مظاہرہ بھی کیا۔آپ بھی سوشل میڈیا کے رن مرید محمد علی کا انٹریو دیکھیں،