کوئٹہ ، مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبا پر تشدد کے واقعہ کے خلاف درخواست دائر

عدالت کا واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

منگل 15 مئی 2018 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبا پر تشدد کے واقعہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے انتظامی معاملہ کو پی ایس ٹو گورنر دیکھ لیں جبکہ کرمنل سائیڈ کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی دیکھیںبلوچستان ہائیکورٹ میں چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی بلوچستان ہائیکورٹ میں مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبا پر تشدد کے واقعہ کے خلاف حبیب الرحمن ایڈوکیٹ اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے شاہ محمد جتوئی ایڈوکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ، نادر چھلگری ایڈوکیٹ، حبیب الرحمن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سیکرٹری کالجز، پی ایس ٹو گورنر، سی سی پی او کو 2 بجے طلب کرلیا بعد میں پی ایس ٹو گورنر سجاد بھٹہ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا، ایڈوکیٹ جنرل رف عطا عدالت میں پیش ہوئے شاہ محمد جتوئی ایڈوکیٹ، عطا اللہ لانگو ایڈوکیٹ، ارباب طاہر ایڈوکیٹ، نادر چھلگری ایڈوکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ و دیگر نے کیس کی پیروی کی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ا عتزاز گورایانے عدالت کو بتایا کہ پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ کو عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا تشدد میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جن طلبا پر تشدد ہوا ان کا میڈیکل کرلیا گیا ہے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میڈیکل رپورٹ کو چھوڑ دیں ایف آئی آر کے متعلق بتائیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ا عتزاز گورایاایف آئی آر کا اندراج کرکے کاپی عدالت میں پیش کی جائے گی چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے استفسار کیا کہ انتظامی معاملہ کو پی ایس ٹو گورنر دیکھ لیں جبکہ کرمنل سائیڈ کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی دیکھیں جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ کیڈٹ کالجز میں زیر تعلیم بچوں کے والدین تشویش کا شکار ہیںویڈیو دیکھنے کے بعد والدین بچوں کو بچوں کو داخل کرانے سے کترائیں گے بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی ۔