اٹک ، شادی شدہ عورت لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر آشناء کے ساتھ فرار ، آشناء اور اس کے بھائی کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج

منگل 15 مئی 2018 21:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) شادی شدہ عورت گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر آشناء کے ساتھ فرار ، سسرالیوں نے آشناء اور اس کے بھائی کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا ، تفصیلات کے مطابق شیر احمد ولد لعل خان ساکن ڈھوک روڈہ ڈھیری ڈھلیاں پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں بیان دیا ہے کہ میرے 3 بیٹے ہیں اور ایک بیٹے محمد صدیق کی شادی چار سال قبل سمیرا بی بی دختر ٹھیکدار غلام محمد سے انجام پائی جس سے ایک سال کا بیٹا محمد شاویز ہے میرا بیٹا اور بہو ہم سے الگ مکان میں رہائش پذیر ہیں رات کو میاں بیوی سوئے تو صبح میری بہو گھر سے غائب تھی جاتے ہوئے طلائی زیورات 2 عدد ہار سیٹ ، 6 عدد چوڑیاں ، 5 عدد زنانہ انگوٹھیاں ، ایک عدد مالا سیٹ اور 3 عدد جوڑی کانٹے بھی ہمراہ لے گئی مجھے قوی یقین ہے کہ میری بہو کو محمد نوید ولد فقیر محمد ساکن پنڈی گھیب نے اپنے بھائی محمد سعید کی مدد سے زناء اور حرام کاری کی خاطر اغواء کر لیا ہے پولیس نے 496-A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔