کراچی،محکمہ میڈیا مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر علی حسن ساجد کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

مرحومہ کی تدفین جمعرات کو ڈیفنس ویو قبرستان میں ہوگی

منگل مئی 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) محکمہ میڈیا مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر علی حسن ساجد کی ہمشیرہ منگل کو علی الصبح انتقال کرگئیں، مرحومہ کی تدفین جمعرات کو ڈیفنس ویو قبرستان میں ہوگی، میئر کراچی وسیم اختر، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرپرسن میڈیا مینجمنٹ کمیٹی محترمہ صبحین غوری نے محکمہ میڈیا مینجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر علی حسن ساجد کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :