اوتلہ ڈیم کی تعمیر سے گدون کے 45دیہاتوں میں رہائش پذیر تقریباًڈیڑھ لاکھ کی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی،اسدقیصر
منگل 15 مئی 2018 21:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ گدون کے دشوار علاقوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی سخت قلت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔
اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری حکام عوام کی مشکلات کے پیش نظر مذکورہ پینے کے پانی کے پراجیکٹ کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد ازجلد دورکریں ۔اجلاس کے دوران چیف کنزرویٹر فارسٹ صدیق خان نے کہا کہ وہ اصولی طور پر مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیر کے حق میں ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوںنے تجویز دی کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو سائٹ کا دورہ کرکے معلوم حاصل کرے کہ مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے کتنا قطعہ اراضی درکار ہوگا تاکہ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے این اوسی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں ۔سپیکر نے چیف کنزرویٹر فارسٹ ،ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا سرکاری حکام آپس میں مل بیٹھ کر مشاورت کریں اور ایک واضح لائحہ عمل طے کریں تاکہ مذکورہ پینے کے پانی کے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد ازجلد شروع کیا جاسکے۔سپیکرنے کہا کہ اوتلہ ڈیم مفاد عامہ کا ایک بہترین پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل سے گدون کے متعلقہ حکام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور ایک بہت بڑی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہو جائے گی ۔سپیکرنے کہا کہ مذکورہ بالا عوام بھی پاکستانی ہیں اور ہمارے صوبے کے باشندے ہیں اور بنیادی ضروریات کا حصول ان کا بنیادی حق ہے ۔لہٰذا عوامی نمائندوں اور سرکاری حکام کا فرض اولین ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلائیں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.