پنجاب یونیورسٹی،ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری

منگل مئی 21:52

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میںدفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ ، ایمپلائیز ہائوسنگ سوسائٹی اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کیلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔