ایل آرسی اے انٹر زونل سینیر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 9میچز کا فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 21:52

ایل آرسی اے انٹر زونل سینیر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 9میچز کا فیصلہ
لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انٹر زونل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید نو میچز کا فیصلہ ہوگیا سٹیگ کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایسٹ زون سلور نے ویسٹ زون گرینز کو 7وکٹوں سے شکست دی ویسٹ زون گرینز نے 40اوورز میں 6وکٹوں پر 196رنز بنائے عدنا ن بٹ نے 75اور جہانگیر مرزا نے 62رنز بنائے رائو دانیال اور راجہ فرزان نے 2,2شکار کیے ایسٹ زون سلور نے ہدف 28.3اوورز میں عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

علی شاہد نے 87اور محمد اسد نے 59رنز بنائے نیو اتفاق گراونڈ میں منعقدہ دوسرے میچ میں ویسٹ زون وائٹس نے نارتھ زون گرینز کو 42 رنز سے شکست دی ویسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 9وکٹوں پر 257رنز بنائے عدنان رسول نے 133اور ارشمان بٹ نے 70رنز بنائے عمر فاروق اور وسیم خان نے 3,3مہرئے کھسکائے نارتھ زون گرینز جواب میں 215رنز پر ڈھیر ہوگئی عمیر فاروق نے 68اور عرفان حیدر نے 65رنز کی اننگ کھیلی تصور حسین نے 3وکٹیں حاصل کیں کشمیر کراون گراونڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون بلوز کو 13رنز سے مات دی ایسٹ زون گرینز نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 233رنز بنائے مصطفی میاں نے 64اور سلمان رضا نے 45رنز بنائے محمد راشد اور محمد مدثر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں نارتھ زون بلوز جواب میں 220پر پویلین لوٹ گئی محمد عمر 69، محمد مدثر 57اور حارث نصیر 52رنز بنانے میں کامیا ب رہے مصطفی میراں نے 4شکار کیے اتفاق ایل آرسی اے میں منعقدہ دن کے چوتھے میچ میں نارتھ زون ریڈز نے ویسٹ زون بلوز کو 16رنز سے شکست دی نارتھ زون ریڈز نے 45اوورز میں 8وکٹوں پر 255رنز بنائے عمر افضل نے 54اور کامران شوکت نے 52رنز بنائے نجم خاور نے 3اور فہد عثمان نے 2شکار کیے ویسٹ زون بلوز جواب میں 6وکٹوں پر 239رنز بنا سکی بابر منظور نے 74اور محمد عامر نے 56رنز بنائے نعمان اسلم اور رانا امجد نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیںایل ڈی اے گراونڈ شاہدرہ میں منعقدہ پانچویں میچ میں نارتھ زون وائٹس نے ایسٹ زون بلوز کو 195رنز سے عبرتناک شکست دی نارتھ زون وائٹس نے 45اوورز میں 8وکٹوں پر 283رنز بنائے محمد وقاص نے 53، فرحان نذر نے 48اور محمد اویس نے 40رنز بنائے محمد احسان اور فرقان مجید نے 2,2شکار کیے ایسٹ زون بلوز جواب میں 88رنز پر ڈھیر ہوگئی خشتہ خان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے محمد فیصل نے 6شکار کیے ٹاون شپ وائٹس میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں ویسٹ زون گولڈ نے ایسٹ زون وائٹس کو 5وکٹوں سے زیر کیا ایسٹ زون وائٹس نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بنائے ہشامحفوظ نے 77رنز بنائے کامران افضل نے 5شکار کیے ویسٹ زون گولڈ نے ہدف 5وکٹوں پر عبور کر لیا حسیب الرحمن نے 56نعمان شوکت نے 42رنز بنائے محمد فہیم اور شاہد خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقدہ ساتویں میچ میں ویسٹ زون ریڈز نے نارتھ زون سلور کو 5وکٹوں سے شکست دی نارتھ زون سلور نے 45اوورز میں 8وکٹوں پر 253رنز بنائے محمد طلحہ نے 83 اور ولسن نے 64رنز بنائے سلمان خان نے 3شکار کیے ویسٹ زون ریڈز نے ہدف 44.1اوورز میں عبور کر لیا ولید نقوی نے 116اور محمد الیاس نے 68رنز بنائے معین طاہر نے 2وکٹیں حاصل کیں البلال گراونڈ میں کھیلے جانے والے آٹھویں میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے نارتھ زون گولڈ کو 1وکٹ سے مات دی نارتھ زون گولڈ نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنائے محسن عارف نے 74اور قمبر اقبال نے 72رنز بنائے علی رضا نے 3وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون ریڈز نے ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ارسلان ساجد نے 76اور مراد علی نے 46رنز بنائے معاوز تیمیا نے 5شکار کیے ٹورنامنٹ میں آج بروز بدھ مزید نو میچز کھیلے جائیں گے۔