ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے ایس ڈی جیز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا

منگل 15 مئی 2018 22:18

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے ایس ڈی جیز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔ منگل کو منعقدہ تقریب میں ریٹائرڈ سینئر سول سرونٹس و فوجی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے سی ای او موسیٰ رضا آفندی نے اکیڈمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ذیشان نقوی نے اپنے تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایس ڈی جیز کی افادیت اور اہمیت کو روشناس کرانے کیلئے اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں سے اس سلسلہ میں اپنی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے اکیڈمی کے قیام کو ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔