ڈاکو شہری سے 3لاکھ سے زائد لو ٹ کر فرار، مزاحمت پر زخمی کردیا

منگل 15 مئی 2018 22:18

بورے والا۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈاکو شہری سے 3لاکھ سے زائد کی رقم لو ٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،واقعات کے مطابق اڈہ کچی پکی کا رہائشی اختر گزشتہ روز 4بجے کے قریب رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں مسلح دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور 3لاکھ پچاس ہزار روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے کھادر نہر پر لڈن روڈ کو بلاک کر کے واردات کیخلاف احتجاج کیا، ریسکیو عملہ نے زخمی شہری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔