نوجوانوں کی بہتر کردار سازی سے ملک کا مستقبل تابناک بنایاجاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل مئی 22:18

ڈی جی خان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں بہتر کردار سازی سے ملک کا مستقبل تابناک بنایاجاسکتا ہے ․ زندگی میں کامیابی کیلئے نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں ․ انعامات سے طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ خوداعتمادی میں اضافہ ہو گا ․ انہوںنے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ڈویژنل تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ طالبات کی طرف سے تیار ماڈلز دیکھ کر قوی امید ہے کہ پاکستان مستقبل میں اہم شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرے گا․ پرنسپل ادارہ پروفیسر غزالہ قدوس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالج ڈویژن میں سب سے بڑا ادارہ ہے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں اور یہ سلسلہ مزید بہتر کیا جائے گا ․ طالبات کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے ․ اس موقع پر ڈائریکٹرکالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر کے علاوہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ او رطالبات موجودتھیں ڈپٹی کمشنر نے سائنس و آرٹس ماڈلز کی تیاری ، پینٹنگ ، مضمون نویسی ، تقریری ، کوکنگ ، فلاور نمائش ، اکیڈمک ، مباحثے ، سپورٹس ، گلوکاری او ردیگر شعبوں میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کرشمہ زہرا ، شہلا بی بی، مصباح سجاد اور دیگر میں انعامات تقسیم کیے ․ اس موقع پر اساتذہ نصرت شبیر اور سعدیہ عرفان کو بھی انعامات دیئے گئے ․

متعلقہ عنوان :