ملتان،طلباء وطالبات کے تحقیقی منصوبوں کی پوسٹرنمائش

منگل مئی 22:21

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) شعبہ فارمیسی پریکٹس فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں فارم ڈی فائنل ایئر کے طلباء طالبات کے تحقیقی منصوبوں کی پوسٹر نمائش کا انعقاد کیاگیا․ نمائش میں طلباء طالبات کے انتالیس کے قریب جدید اور عصر حاضر کے طبی مسائل پر اپنی تحقیقات کا پوسٹر کی شکل میں حاضرین کے سامنے پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے شعبہ فارمیسی پریکٹس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی کاوشوں کو جاری رکھنے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔․ تقریب کے آخرمیں بہترین تحقیقی موضوعات کو اول ، دوم اور سوم پوزیشنز دی گئی اور طلباء طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔(نمائندہ mn/ads/msc2023

متعلقہ عنوان :