اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف متحدہ مجلس عمل 16 مئی کو احتجاجی مظاہرے کرے گی

منگل مئی 22:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کی دیگر جماعتیں 16 مئی کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور 18 مئی کو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام ملک بھر میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوم احتجاج کے موقع پر ملک بھر میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور خطیب حضرات خطبات جمعہ میں اسرائیل کی درندگی کے خلاف اور اتحاد عالمی اسلامی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج ہو گا اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی۔