حافظ آباد،نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں،عثمان حیدر نقوی

پاکستان مخالف بیان ملک کی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے، رُکن سُنی تحریک

منگل 15 مئی 2018 22:21

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سُنی تحریک صوبائی رابطہ کمیٹی کے رُکن محمد عثمان حیدر نقوی نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان مخالف بیان ملک کی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سنی تحریک کے کارکنان نے نواز شریف کے خلاف پاکستان اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عثمان حیدر نقوی نے کہا کہ نواز شریف اپنی نا اہلی کا انتقام ملک کی سلامتی کو دائو پر لگا کر لے رہے ہیں ۔ نواز شریف پاک فوج کو بد نام کرنے کے لیے اخلاقیات اور ذمہ داری کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں ۔ عوام ایسے چہروں کو پہچان چکی ہے جو پاکستان میں رہ کر پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہیں۔