حافظ آباد، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

قومی سلامتی اولین ترجیح ، اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والوں کو بیان دیتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے،شرکاء کا مظاہرین سے خطاب

منگل مئی 22:21

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) تحریک منہاج القر آن، عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے سابق وزیر اعظم کے بیان کے خلاف ضلعی سربراہ ملک محمد سلطان کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے ، پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والوں کو بیان دیتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے جس کا سابق وزیر اعظم کچھ بھی لحاظ نہیں کیا اور اپنے بیان سے ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے کی سنگین غلطی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے ماڈل ٹائون میں نہتے عوام کو کون میں نہلا دیا اور اب اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لیے عجیب بیانات دے رہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :