حیسکو کے اعلیٰ افسر ان کے فیصلے کے باوجود تاحال بلو ں میں ڈیڈیکشن چارج کیا جا رہا ہے، رہنما مسلم لیگ ن حیدرآباد

منگل 15 مئی 2018 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل لطیف آباد کے صدر فر حا ن خا ن یو سف زئی ، ڈاکٹر عبد الو ہا ب خا ن ،ڈاکٹر بلا ل ،سینئر نا ئب صدر آفتاب شیخ اور دیگر نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ حیسکو کے اعلیٰ افسر ان کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عوام کے آئند ہ بلو ں میں ڈیڈ یکشن چارج نہیں کیا جا ئے گا لیکن تاحال بلو ں میں ڈیڈیکشن چارج کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پا ئی جا تی ہے،انہوں نے کہاکہ بلو ں میں ڈیڈ یکشن چارج کر انے میں علا قہ کے ایس ڈ ی او ،لا ئن سپرنڈنٹ، میٹر ریڈ ر ملو ث ہیں۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر حیسکو سے مطا لبہ کیا کہ ان افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جا ئے تا کہ بلو ں میں ڈیڈ یکشن کا سلسلہ ختم کیا جا ئے، اس کے علا وہ پی سی کا سلسلہ جا ری تھا جس کے ذ ریعہ ڈیڈ یکشن چارج ختم کر دیا جا تا تھا لیکن حیسکو نے پی سی کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پا ئی جا تی ہے لہذا پی سی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا ئے تا کہ بلو ں میں ڈ یڈ یکشن کا خا تمہ ہو سکے ۔