حیدرآباد، غیر اعلانیہ طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پی پی پی حیدرآباد کی جانب سے دھرنا

منگل 15 مئی 2018 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں کی جانے والی غیر اعلانیہ طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پی پی پی حیدرآباد کی جانب سے صوبائی کال پر آج 16 مئی کو پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم سی قاسم آباد کے چیئرمین کاشف خان شورو، پی پی پی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی رہنما شبانہ خان ودیگر کی قیادت میں ہٹڑی بائی پاس پر نیشنل ہائی وے پر دہرنہ دیکر نیشنل ہائی وے کو مکمل بلاک کیا جائیگا، دہرنہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف جگہوں پر پی پی پی کی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ حیدرآد کی رہنما شبانہ خان نے کہا ہے کے جب بھی وفاق میں پنجاب پرست حکومت نوازلیگ کی آتی ہے تو مظلوم قوموں اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سندھ گئس، پیٹرول، کوئلہ سمیت معدنی و قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، اور یہ ہی سندھ سب سے زیادہ بجلی کی پئداوار دیتی ہے سندھ کی ہی بجلی سے پورا ملک روشن ہوتا ہے اس کے باوجود بجلی پئدا کرنے والا سندھ اندہیروں میں ڈوبا ہوا ہے بجلی سندھ کیلئے نایاب بن چکی ہے کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سندھ کے صنعتکار اپنی فیکٹریاں اور کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں غربت اور بیروزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی ذمیوار وفاقی حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ارسا 1991 کے پانی معاہدہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ کا پانی پنجاب کی ڈیموں، کئینالوں اور دریائوں میں چھوڑ رہے ہیں اور سندھ کا پانی بند کیا ہوا ہے جس سے سندھ میں پانی کی شدید قلت پئدا ہورہی ہے جس سے سندھ کی زراعت تباھ ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے 16 مئی کو وفاقی حکومت کے سندھ دشمن فیصلوں کے خلاف سند بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائین گے اس سلسلہ میں پی پی پی حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کراچی نیشنل ہائی وے پر ہٹڑی کے مقام پر پرامن طویل دہرنا دیکر سندھ پنجاب روڈ بلاک کردینگے، آج کے دہرنے میں خواتین کے ساتھ ہزاروں جیالے شرکت کرینگے،