سیالکوٹ، بلا اجازات عجائب گھر تعمیر کرنے والے ملزمان کا تاحال ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہوسکی

منگل 15 مئی 2018 22:23

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) بلا اجازات عجائب گھر تعمیر کرنے والے ملزمان نے تاحال ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ گلی حکیم حسام الدین میں مرزا غلام احمد کی یاد میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے شعبہ تعمیرات سے نقشہ منظوری کے بغیربنائی جانے والی عمارت کو سیل کرنے کے بعد2افراد ممتاز بٹ اور عبدالستار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم تین روز گذرنے کے باوجود نا ہی ملزمان گرفتار کئے جاسکے ہیں اور نہ ہی ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کروائی ہے۔ رابطہ پرآئی او ارشد نے جنگ کوبتایا کہ ابھی تک ملزمان کی ضمانت کے حوالے سے کوئی اطلاع نہ ہے جبکہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :