وفاقی پولیس کی بروقت کاروائی ، 24 گھنٹوں کے اندر اغواء شدہ میٹرک کی طالبہ کو بازیاب کر ا لیا، ملزم حا رث گرفتار

منگل 15 مئی 2018 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر تھانہ کھنہ کی حدود سے اغواء ہونے والی میٹرک کی طالبہ کو بازیاب کر ا کر ملزم حا رث کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسری کا رروائی کے دوران کھنہ پولیس نے ہی ایک اشتہا ری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کو کھنہ ڈاک اسلام آبادکے رہائشی جہا نگیر حسین نے درخو است دی کہ اس کی بیٹی جو کہ دسویں کلا س کی طالبہ ہے کو اغو اء کر لیا ہے جس پر کھنہ پولیس نے پیر کو مقدمہ نمبر239زیر دفعہ365-B درج کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ۔

ایس ایچ اوکھنہ لیاقت علی نے ملزمان کی فوری گرفتار ی اور مغو یہ کی با ز یا بی کے لیے اپنی زیر نگر انی اے ایس آئی عرفان نیازی معہ دیگر ملازمین جبکہ دوسری ٹیم میں اے ایس آئی ظفر مہدی اور دیگرملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، تشکیل ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مار کرمغوی خاتون بازیاب اور ملزم حارث کو مری سے مانسہرہ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، کھنہ پولیس نے مغوی خاتون زینب کو دارلامان جبکہ ملزم حارث کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کا رروائی کے دوران کھنہ پولیس نے ایک اشتہا ری مجرم خلیل احمد جو کہ مقدمہ نمبر120/16بجر م376/54/34ت پ تھا نہ کھنہ کو نارووال سے گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نجیب اللہ بگوی نے ایس ایچ او کھنہ لیاقت علی،اے ایس آئیز عرفان نیازی اور ظفر مہدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :