جہانیاں،ای اسٹامپ پیپر کا نظام بھی حکومت پنجاب کی ناقص پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا

منگل 15 مئی 2018 22:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ای اسٹامپ پیپر کا نظام بھی حکومت پنجاب کی ناقص پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا۔بینک آف پنجاب کو جائیداد کی خریدوفروخت کے لئیاسٹامپ پیپرز جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ابتدا میں بینکوں میں علیحدہ کاونٹرز قائم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کر کے سٹاف مہیا کرنے کا بھی وعدہ کیا گیامگر دو سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی کاونٹر قائم کیا گیا اور نہ ہی سٹاف مہیا کیا گیا۔

(جاری ہے)

بینک آف پنجاب میں واحد کیشئر خاتون کو رقم کے لین دین کے معاملات نمٹانے کے ساتھ ساتھ اسٹامپ پیپرز جاری کرنے کی بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور رش کے باعث شکایات پیدا ہوتی ہیں۔جہانیاں کے شہریوں چوہدری محمد آصف،محمد اجمل،خلیل احمد،محمد رفیق،اشفاق احمدا و ردیگر نے کہا ہے کہ وہ بینک آف پنجاب جہانیاں برانچ جب بھی اسٹامپ پیپرز لینے جاتے ہیں تو ہمیں دو بجے کے بعد اسٹامپ پیپرز لینے کی ہدایت کی جاتی ہے اگر اصرار کیا جائے تو کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد اسٹامپ پیپرز جاری کئے جاتے ہیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب کے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔بینک میں ای کائونٹرکے لئے الگ سٹاف کا تقرر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :