جہانیاں، رمضان المبارک کے فضائل سمیٹنے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں

ْ مساجد، تجارتی مراکز اور گھروں میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں

منگل مئی 22:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک کے فضائل سمیٹنے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں، مساجد، تجارتی مراکز اور گھروں میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تحصیل جہانیاں اور گردونواح میںمساجد میں قراء حضرات نے قرآن پاک کی دہرائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ ماہ صیام کے تراویح کی نماز میں قرآن سنایا جاسکے اور مساجد انتظامیہ بھی وضو خانوں اور مساجد کے حصوں کی صفائی تزئین وآرائش اورنمازیوں کی سہولت کے لئے اقدامات میں مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ گھروں میں خواتین نے بھی افطار وسحر کے پکوان ترتیب دے دیئے ہیں اور پکوانوں کی تیاری کے لئے بیسن‘ دالوں‘ چنے چاول‘ چینی مشروبات‘ مصالحہ جات اور دیگر استعمال کی اشیاء کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تجارتی مراکز میں پکوڑے‘ سموسے‘ جلیبی‘ کھجور روایتی و دیسی مشروبات کے خصوصی سٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں‘ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی طرف استقبال رمضان کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ محمد عارف سعید۔سلیمانی بازار جہانیاں۔تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال۔ منگل،15مئی ،2018ء ۔

متعلقہ عنوان :