راولپنڈی، مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک فیصل کالونی ٹنچ بھاٹہ کے رہائشی منصور علی کے قاتلوں کو تین دنوں میںگرفتار کیا جائے، رضوان احمد

بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج اورچونگی نمبر 22 چوک میں د ھرنا دیا جائے گاوزیر اعلیٰ شہباز شریف راولپنڈی پولیس کے ظلم اور زیادتیوں کا بھی نوٹس لیں ، نائب امیرسٹی جماعت اسلامی

منگل 15 مئی 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے نائب امیرسٹی رضوان احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے فیصل کالونی ٹنچ بھاٹہ کے رہائشی منصور علی کے قاتلوں کو تین دنوں میںگرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج اورچونگی نمبر 22 چوک میں د ھرنا دیا جائے گاوزیر اعلیٰ شہباز شریف راولپنڈی پولیس کے ظلم اور زیادتیوں کا بھی نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصور علی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراقبال ہوٹل ٹنچ بھاٹہ بازار میںایک عوامی احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نائب امیر رضوان احمد سمیت دیگر سماجی و سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے زبردست نعرہ بازی کی۔ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔ ظلم کے یہ ضابطے ، ہم نہیں مانتے۔منصور علی کے قاتلوں کو گرفتار کرو۔پولیس گردی ، نہیں چلے گی رضوان احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک منصور علی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیاہے انہوں نے کہا ہے کہ منصور علی کے پسماندگان میں تین بچے ،ْ بیوہ اور بوڑھے والدین ہیں ۔حکومت پنجاب مقتول منصور علی کے لواحقین کو فوری طور پر مالی امداد بھی فراہم کرے۔