راولپنڈی،چیئرمین تعلیمی بورڈ نے امتحانی عمل میں شفافیت اور بوٹی مافیا کے خاتمہ کے لئے خفیہ اداروں کی مدد حاصل کر لی

تمام امتحانی مراکز ناظم ،نائب ناظم اور امتحانی عملہ کی منظم انداز سے خفیہ ایجنسیوں سے رپورٹس بھی لی جا رہی ہیں کسی بھی امتحانی مرکز کے خلاف موصولہ خفیہ رپورٹ کی روشنی میں اس مرکز کے عملہ کے خلاف انتہائی قدم اُٹھایا جائے گا ، ندیم اسلم چوہدری

منگل مئی 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کمشنر وچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے امتحانی عمل میں شفافیت اور بوٹی مافیا کے خاتمہ کے لئے خفیہ اداروں کی مدد حاصل کر لی تمام امتحانی مراکز ناظم ،نائب ناظم اور امتحانی عملہ کی منظم انداز سے خفیہ ایجنسیوں سے رپورٹس بھی لی جا رہی ہیں کسی بھی امتحانی مرکز کے خلاف موصولہ خفیہ رپورٹ کی روشنی میں اس مرکز کے عملہ کے خلاف انتہائی قدم اُٹھایا جائے گا جبکہ تمام امتحانی مراکز کی خصوصی بنیادوں پر چیکنگ کیلئے وی وی آئی پی( VVIP) موومنٹ ہو گی جس کو کمشنر راولپنڈی، ریجنل پولیس افسر ، سٹی پولیس افسر ، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، سیکریٹری بورڈز، کنٹرولر امتحانات صبح اور شام کے اوقات میں چیک کریں گے اس امر کا فیصلہ کمشنر و چیئر مین بورڈندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے بورڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ، سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل اور برانچ افسران نے شرکت کی اجلاس تمام انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور تعلیمی ایکشن پلان کی منظوری دی گئی امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018 کے تمام حساس سنٹروں میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیںجو ان سنٹرز کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بورڈ آفس کو ارسال کریں گی۔

(جاری ہے)

تمام چیئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ اور بورڈ سے تعینات کئے گئے انسپکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ WhatsAppنمبر03335914131 اور 03458585394 اور ای میل: cebiserwp@gmail.com اور mibiserwp@gmail.com پر روزانہ کی بنیاد پر صبح اور شام کی اپنی رپورٹس ارسال کریں ان کی رپورٹس پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا مزید انہیں یہ بھی باور کرایا گیا کہ تمام ریڈیڈنٹ انسپکٹرز( RIs )روزانہ کی بنیاد پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی امتحانی عملہ یا امیدوار کے پاس موبائل فون نہ ہے اور تمام مراکز میں ایس او پیز( SOPs) کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور پیپر کی اوپننگ صبح و شام دونوں اوقات میں بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہو رہی ہے یہ تحریری رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ آفس کو ارسال کریں اجلاس میں کنٹرولر امتحانات عابد کھرل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018 سال اول کا 22مئی سے شروع ہو نے والے امتحان کے لئے تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارہ جات کی آئی ڈی پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں تمام ریگولر امیدواران فوری طور پر اپنے ادارہ سے رابطہ کر کے اپنی رول نمبر سلپ وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواراب بورڈ کی ویب سائٹ: www.biserawalpindi.edu.pk پر اپنا ’’ب فارم‘‘ نمبر ڈال کر ڈائوں لوڈ کر سکتے ہیں تاہم کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917اور 051-5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :