اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام سیمینار کل ہوگا

منگل 15 مئی 2018 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف جاری ہونے والے متفقہ فتویٰ پیغام پاکستان کی اہمیت اور ضرورت کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کل بروز دھ منعقد ہوگا سیمینار میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفرا للہ خان سمیت چیرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز اور دیگر مقررین خطاب کریں گے اس موقع پر کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے رسالے اجتہاد میگزین کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :