پشاور،ٹرائبل یوتھ ڈولپمنٹ سوسائٹی کا سوقبائلی طلبہ کووطیفہ دینے کااعلان

منگل 15 مئی 2018 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ٹرائبل یوتھ ڈولپمنٹ سوسائٹی نے قبائلی علاقوں میں تعلیم کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے سوقبائلی طلبہ کووطیفہ دینے کااعلان کیااس سلسلے میں پشاورپریس کلب میں ایک سیمینارانعقادکیاگیاجس میں سوسائٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ کریم محسود،ڈائریکٹرخان بہادروزیر،کوارڈینٹرافتخارحسین اورقبائلی عمائدین سمیت نوجوانوں وطلبہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کاکہناتھاکہ قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجودفاٹابھرمیں تعلیم کامعیاردن بدن گرتاجارہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ فاٹامیں تعلیمی معیارکوبہتربنانے کیلئے پرائمری لیول تعلیم پرتوجہ دینی چاہیے جبکہ مڈل اورمیٹرک لیول پرداخلہ مہم میں طلبہ کی تعدادکوبڑھانے چاہیے ایسی طرح کالجزمیں طلبہ کوسہولیات کی فراہمی اوراساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اس کوسیاست سے دوررکھناچاہیے۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ فاٹامیں تعلیم کی ابترصورتحال کودیکھ ہماری سوسائٹی نے فیصلہ کیاہے کہ میٹرک سے فارغ100طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کیلئے وظیفہ دینے کااعلان کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے تعلیمی اداروں کے ابترصورتحال کانوٹس لینے سمیت تعلیمی اداروں میں خالی پوسٹوں پرتعیناتی کامطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :