خواجہ محمد آصف کی اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی شدید مذمت

غزہ کے حالات پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں ،ْکشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل ہونے چاہئیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 22:29

خواجہ محمد آصف کی اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے حالات پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں ،ْکشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر 55 فلسطینوں کو شہید کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے، اسرائیل نے قتل عام کرکے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے ساتھ پاکستان کے عوام کا جذباتی لگائو ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستا ن نے ہمیشہ ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطین کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستانی عوام بھی ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔