تما م محکموں کے افسران حکومتی پالیسی پر من وعن عمل یقینی بنائیں،مراسلہ

منگل 15 مئی 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے سرکاری عمارات اور مقامات کو نام دینے کے حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے فیلڈ افسران کا ایک اجلاس منعقد کریں اور ان سب کو ہدایت کریں کہ اس پالیسی پر من وعن عمل کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ سے جاری ایک مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی طرف سے تمام سیکرٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بعض جگہوں پر سرکاری عمارات،سرکاری پراپرٹی اور مختلف اداروں کے نام پالیسی کے تحت کرنے کے عمل میں سستی نوٹ کی گئی ہے جس کے لئے تمام سیکرٹریز اپنے فیلڈ افسران کا ایک اجلاس بلائیں اور سب کو اس پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کریں اور انہیں اس پرعملی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے پہلے ہی سے ایک پالیسی بنائی ہے جس کے تحت سرکاری عمارت، سرکاری اداروں کو مختلف ناموں سے منسوب کرنے کے لئے ایک جامع طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :