نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا ، پیپلزپارٹی

نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط موقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا، ترجمان

منگل 15 مئی 2018 22:33

نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط موقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا اس بات کا اظہار پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے زیر صدارت منگل کو بلاول ہاس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ نے شرکت کی اجلاس میں نثار احمد کھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قمر، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی بھی موجود تھے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، فلسطینیوں کے قتل عام اور فاٹا کے انضام کا معاملہ زیرغور آئے نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم چار سال تک وزیرخارجہ مقرر نہ کر کے ملک کو سفارتی طور ناقابل رسائی رکھا نواز شریف اور اس کی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کا مضبوط موقف عالمی برادری میں جگہ حاصل نہ کر سکا اجلاس کی جانب سے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرے پی پی پی قیادت نے پارٹی سینیٹرز و ایم این ایز کو فاٹا انضمام کے متعلق قانونسازی میں فعال کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔