مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی والدہ انتقال کر گئی، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد فاطمہ میٹروول میں ادا کی گئی

منگل 15 مئی 2018 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اور مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد فاطمہ میٹروول میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں شہر بھر کے جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنمائوںسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی، دریں اثناء متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جے یو آئی (س) کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق، جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر امیر نواب، وفاق المدارس العربیہ سندھ کے ترجمان مولانا طلحہ رحمانی،شیخ الحدیث مولانا نورالہدای، قاری سلطان عمر، اشاعت التوحید و السنہ سندھ کے رہنما مولانا محمد زاہد صدیقی، جے یو آئی رہنماؤں مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، یوسی چیئرمین مولانا سلطان محمود، مولانا مصباح العالم، الخیر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد ادریس، حاجی محمد طاہر انصاری ودیگر نے مولانا ڈاکٹر قاسم محمود سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔