اعصام الحق قریشی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 15 مئی 2018 22:33

اعصام الحق قریشی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،ْسنتیاگو گونزالیز نے پہلے رائونڈ میں ڈائیگو اور شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، پری کوارٹر فائنل میں (آج) بدھ کو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اعصام اور سنتیاگو کو پری کوارٹر فائنل میں آج بدھ کو برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :