اوابین بلڈر اور اے اینڈ آئی ریئلٹر کی جانب سے تعمیر کیے جانے و الے جناح ٹاور کی افتتاحی تقریب

3 اور 4کمروں کے فرنشگ اور نون فرننشگ اپارٹمنٹ کی بکنگ کا سلسلہ پہلے روز سے ہی شروع

منگل 15 مئی 2018 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہرمنور چورنگی کے نزدیک بلاک 11 میں اوابین بلڈر اور اے اینڈ آئی ریئلٹر کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے جناح ٹاور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی اور سماجی رہنما عرفان اللہ خان مروت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ رہائش کا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے پراجیکٹ متعاف کرانا خوش آئین ہے کراچی کی عوام کا لائف اسٹینڈر تبدیل ہو چکا ہے تاہم اے اینڈ آئی اور اوابین نے عوامی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پراجیکٹ کو متعارف کرایا ہے ۔

جبکہ اے اینڈ اآئی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران عارف ڈائریکٹر محمد عدنان اور اوابین بلڈر کے چیف ایگزیکٹو معظم اشرف نے کہا کہ گلستان جوہر کے وی آئی پی بلاک میں اپنا گھر ہونا ایک خواب ہے اور اس خواب کو اوابین بلڈر اور اے ینڈ آئی مل کر پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اوابین اور اے اینڈ آئی گروپ نے ہمیشہ اپنے صارفین کو بہتر رہائشی منصوبہ بندی فراہم کی ہے آج کی افتتاحی تقریب میں عوام کا بھرپور رش اس بات کا ثبوت ہے کہ اے اینڈ آئی اور اوابین بلڈر نے اپنے بھروسے اور نام کو کراچی کے باسیوں کے دلوں میں اب تک قائم رکھا ہوا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شہر کے کسی بھی علاقے میں 3 اور چار کمروں کے فرنشگ اپارٹمنٹ کو اس ریٹ میں دینا آسان بات نہیں ہے تاہم ہم نے اپنے ذاتی مفاد کو چھوڑ کر عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے جناح ٹاور کو متعارف کرایا ہے جہاں عام عوام کے لیے اپنا گھر کا حصول آسان ہوگا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں جہاں عام عوام نے بھرپور شرکت کی وہی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کر کے اوابین بلڈر اور اے اینڈآئی کی کاوشوں کو سراہا تقریب میں شریک خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے اینڈ آئی گروپ ایک نام ہے سوچ کا جو متوسط طبقے کو معیاری اور بہتر رہائش دینے کی سوچ کی بنا پر آج کامیابی کی راہ پر ہے ۔افتتاحی تقریب میں عام عوام کے لیے موسیقی کا پروگرام بھی آرگنائز کیا گیا جس میں معروف اداکار غالب کمال نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا واضع رہے کہ جناح ٹاور کی افتاحی تقریب کے پہلے روز ہی بکنگ کا سلسلہ جاری ہوگیا۔