آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا شکارپورمیں رپورٹنگ روم کا افتتاح

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ،شکارپور میں تین جدید اے پی سی مشینیں ہیں مزید بھی لائی جائیں گی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

منگل 15 مئی 2018 22:35

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا شکارپورمیں رپورٹنگ روم کا افتتاح
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) آئی جی سندھ ، اے ڈی خواجہ نے شکارپور پہنچ کر رپورٹنگ روم کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش کو ہدایت کی کہ ہر تھانے پر وومین سیل قائم کیے جائیں حد کے ایس ایچ اوز وومین سیل کی بھی نگرانی کریں گے ،وومین سیل اور رپورٹنگ سیل کے معاملات حساس ہوتے ہیں،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ،شکارپور میں تین جدید اے پی سی مشینیں ہیں مزید بھی لائی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ رپورٹنگ روم کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمرا کے ذریعے کراچی سے بھی کی جائے گی ، گھوٹکی کندھ کو ٹ دریا سندھ پر بنائی جانے والی سی پیک پل سے کچے کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی ، انہو ںنے کہا کہ بیروزگاری اور قبائلی جھگڑوں کے باعث امن و امان کی صورتحال میں خلل پڑتا ہے ، وہاں کے صحت اور تعلیم کے مسائل ہیں ،مذہبی جنونیت سندھ کو دھمیک کی طرح نقصان رسا رہی ہے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے ،اس موقعے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ اور ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے ، بعد ازاں کچے میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایس ایچ او علی حسن بکھرانی کے ورثاء سے تعذیت کی۔