ٹنڈوالہ یار میں بھی شدید گرمی کے باعث ایک درجن خواتین بچے مرد کی حالت غیر ہوگئی

منگل 15 مئی 2018 22:35

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی شدید گرمی ٹنڈوالہ یار میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں ایک درجن کے باعث خواتین بچے مرد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ٹنڈوالہ یار کے سینئر صحافی شبیر مشوری کے کزن منصور کالونی کا رہائشی 50سالہ محمد صالح مشوری گرمی کی شدت کو برداہشت ناکرتے ہوئے جانبحق ہوگیا اس حوالے سے سینئر صحافی شبیر مشوری نے بتایا کہ ٹنڈوالہ یار میں پڑھنے والی شدید گرمی کی شدت برداہشت ناکرتے ہوئے میرے کزن کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی طبی امداد کے دوران وہ جانبحق ہوگیا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث میرا کزن اس دنیا سے چلا گیا انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی میری بیوی ڈلیوری کیس میں اسی سول ہسپتال میں زیر اعلاج تھی جہاں ڈاکٹروں اور لاپرواہی کے باعث میری بیوی بھی انتقال کرگئی تھی انہوںنے کہا کہ سول ہسپتال میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور وہاں آنے والے مریضوں پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی انہوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور لاپرواہی کرنے والے ڈاکٹروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور میرے کزن کی سول ہسپتال میں انتقال کی مکمل انکوارئری کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :