ڈی ایف اے ملیرکے زیراہتمام آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بلوچ مجاہد نے شفیع الیون کواور ماڑی پور بلوچ نے گلشن اسپورٹس کو شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

منگل 15 مئی 2018 22:37

ڈی ایف اے ملیرکے زیراہتمام آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈی ایف اے ملیرکے زیراہتمام آل کراچی شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بلوچ مجاہد نے شفیع الیون کو 2-1سے اور ماڑی پور بلوچ نے گلشن اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بلوچ مجاہد نے ایک سخت مقابلے کے بعد شفیع الیون کو2-1 سے قابو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں عمر نے 24ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد شفیع الیون نے جوابی حملے کئے لیکن فاروڈز نے جلدبازی کی وجہ سے گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بلوچ مجاہد کی ٹیم کو شفیع الیون کے خالف میچ میں1-0 کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں بلوچ مجاہد کی طرف سے 55ویں منٹ میں علی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 کردیا۔

دوگول کے خسارے میں جانے کے بعد شفیع الیون نے سات منٹ کے بعد 62ویں منٹ میں فرحان نے گول بناکر اپنی ٹیم کے خسارے کو 2-1کردیا۔ مقابلہ کا اسکور 2-1ہونے کے بعد میچ میں کافی تیز آگئی لیکن شفیع الیون کی ٹیم دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ بلوچ مجاہد کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی سبقت کو برقرار رکھتے ہوئے ریفری کی اختتام وسل پر2-1 سے سرخرو ہوکرفائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سابقہ کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ نے گلشن اسپورٹس کو 2-0 سے زیر کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ماڑی پور بلوچ کی طرف سے شاکر نی30 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔ایک گول کی برتری کے بعد ماڑی پور بلوچ کی جانب سے سات منٹ کے بعد کامران نے 37ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کے اسکور کو2-0 سے دگناکردیا۔

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد گلشن اسپورٹس نے ماڑی پور بلوچ کے گول پر حملے کئے لیکن ان کے فاروڈز کو گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ ہاف ٹائم میں ماڑی پور بلوچ کی ٹیم2-0 سے جیت رہی تھی۔وقفے میں مہمان خصوصی ڈی ایف اے ملیر کے ہیڈ کوچ آصف شاہ کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ساتھ امتیاز ملیر نیشنل، رفیق بلوچ، رسول بخش لالہ، اکرم خان، غوث بخش، فضل بلوچ، عطاء اللہ،سائیں خالق، سمیت دیگر موجود تھے۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ریفری نے جب اختتام وسل بجائی تو ماڑی پور بلوچ نی2-0 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے ریفری عزیز پاشا، ڈپٹی ریفریز خالد جمی، فرید طوفان، میچ کمشنر محمد حنیف بلوچ تھے۔