کراچی یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ 2018 کا فائنل کے یو اورنگی سینٹر اکیڈمی نے جیت لیا

منگل مئی 22:37

کراچی یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ 2018 کا فائنل کے یو اورنگی سینٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کے یو اورنگی سینٹر اور ینگ مسلم فٹبال کلب کے زیراہتمام کراچی یونائیٹڈ انٹراکیڈمی فسٹال لیگ 2018 کا فائنل کے یو اورنگی سینٹر اکیڈمی نے جیت لیا۔ فائنل میں ماڑی پور اکیڈمی کی ٹیم کو 2-0سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈر 12 کیٹگری فائنل میں کے یو اورنگی سینٹر کی جانب سے دونوں گول طارق نے اسکور کئے۔

فائنل کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا۔ کے یو اورنگی سینٹر کی طرف سی24 ویں منٹ میں طار ق نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو1-0 کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر کے یو اورنگی سینٹر کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔وقفے میں مہمان خصوصی نیشنل بینک کے زاہد تاج کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ساتھ ایوب عالم، ذاکر خان، غلام فاروق، شکیل، ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسرے ہا ف میں کے یو اورنگی سینٹر کی جانب سے میچ کا دوسرا گول بھی طارق نے 31ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل معرکہ میں 2-0کی فیصلہ کن سبقت دلوادی۔ ریفری کی اختتامی وسل پر کے یو اورنگی سینٹر نی2-0 سے جیت حاصل کرکے ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ماڑی پور اکیڈمی کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔میچ کے ریفری محبوب فضل، میچ کمشنر ذاکر خان، ہیڈ کوچ اورنگی کے یو تھے۔فائنل کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات میں زاہد تاج نے ٹرافیاں دیگر انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :